۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
ی

حوزہ/ فلسطین کے حامیوں نے ناروے کے دارالحکومت اوسلو کی سڑکوں پر اسرائیلی مظالم کے دوران شہید ہونے والے فلسطینی عوام اور صحافیوں کی یاد میں ایک بڑی ریلی نکالی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، فلسطین کے حامیوں نے ناروے کے دارالحکومت اوسلو کی سڑکوں پر اسرائیلی مظالم کے دوران شہید ہونے والے فلسطینی عوام اور صحافیوں کی یاد میں ایک بڑی ریلی نکالی۔

اس ریلی میں فلسطین کے حامیوں نے ایک تابوت اٹھا رکھا تھا جسے فلسطینی پرچم سے ڈھانپا گیا تھا، جو صیہونی حکومت کے ایک سال سے زیادہ کے مظالم میں جاں بحق ہونے والے دسیوں ہزار افراد کی یاد میں ایک علامتی تشییع جنازہ تھا۔

اس مظاہرے میں لوگوں نے غزہ اور لبنان میں اس حکومت کے مظالم کی مذمت کی اور فلسطین کی آزادی کا مطالبہ کیا۔

ریلی میں فلسطین کے حامیوں نے مقتول صحافیوں کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں جبکہ باقی شرکاء نے فلسطین کے جھنڈے لہرا رکھے تھے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .